مقتدر حلقوں سے مزاکرات، عمران خان کا مؤقف آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مقتدرحلقوں سے بات چیت مناسب ہوگی، حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، فارم 47 والوں کو نکالا جائے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج کھل کر باتیں ہوئیں، راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم کو مخاطب ہو کر کہا کہ مذاکرات کے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بھی انہی سے جا کر بات کرے گی تو بہتر ہے انہی سے براہ راست بات کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں