تحریک انصاف 5اگست کو کہاں جلسہ کرنے جارہی ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر 5 اگست کو صوابی میں بھرپور جلسہ کریں گے، ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، حکومت عوام پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھا کر خود مزے میں ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب خان ، اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا مغربی ممالک کا ویلیو سسٹم اور اخلاقیات کہاں گئیں؟جس کا وہ چرچا کرتے ہیں، آپ فلسطین ، غزہ میں دیکھیں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ایران میں اسماعیل کو شہید کیا جاتا ہے ، اس کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے دلوں میں غم وغصہ بڑھتا ہے، اسرائیل ہر غلط قدم اٹھارہا لیکن اس کو روک ٹوک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

مغربی ممالک ملکر فلسطین کیلئے امن کو یقینی بنائیں۔بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے کہ 5اگست 2024 بمقام صوابی میں شام کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، وہاں بھر پور جلسہ کریں گے۔ علی امین گنڈا پور صوابی جلسے میں میزبان ہوں گے۔ میں وزیرتوانائی رہ چکا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پیپلزپارٹی بالخصوص مسلم لیگ ن نے پاور پلانٹس لگائے،کیپسٹی پیمنٹ مہنگے داموں لگے ہیں،آصف زرداری کا 88کروڑ روپے ایوان صدر کا خرچہ بڑھ گیا ہے، عوام پر ٹیکسز کا بوجھ اور اپنے لئے مزے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں