اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم نےبجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں ،جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پش نظر ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں