عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پھجر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دیا ہے، موجودہ صورتحال میں دوبارہ الیکشن پر خرچہ کرنا بہتر ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا اس عذاب سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی، ہمارا پہلے دن سے کہنا ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، جب انتخابی نشان ’بلا‘ چھینا گیا تو اس کے باوجود کچھ لوگوں نے اپنے کاغذات پر پی ٹی آئی لکھا۔ملک احمد خان پھجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسے قبول کر کے کوئی احسان نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں