اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے پی ٹی آئی نے سی ڈی اے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے ، پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم لگائے گی ، بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے ، بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں