جماعتِ اسلامی کا دھرنا، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)جماعتِ اسلامی کا دھرنا، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کر دیا۔۔۔۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے اور ممکن ہے جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں