غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ،معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا منظر تھا۔ اروشی روٹیلا نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔واضح رہے کہ اداکارہ کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر ہنگامہ کھڑا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں