موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد بلوچستان نے بھی توسیع کا اعلان کردیا۔

 

 

بلوچستان حکومت نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں یکم اگست کے بجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیاگیا تاہم 14اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close