دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟

لاہور (پی این آئی) پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔

 

 

جاری فہرست میں دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہینلے نامی ادارے کی جانب سے مرتب کردہ فہرست میں سال 2024 میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔ اسی طرح جاپان کے ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کے اہل ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں تیسرے نمبر پر آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔ان ممالک کے پاسپورٹ پر دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا ساکتا ہے۔

 

 

چوتھے نمبر پر برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ ہیں کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا 3 دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں، امریکا دیگر 3 ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر ہے۔ ہینلے کی جانب سے مرتب کردہ فہرست میں کمزور ترین پاسپورٹس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں 103 ویں نمبر پر موجود افغانستان کا پاپسورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔ جبکہ پاکستان 100 ویں نمبر پر یمن کے ساتھ براجمان ہیں جس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔ پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close