عمران کے اعترافی بیان پر خواجہ آصف کا رد عمل

لاہور(پی این آئی)عمران کے اعترافی بیان پر خواجہ آصف کا رد عمل۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے، بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی منتوں ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے، یہ اقتدار میں آنے کےلئے پاو¿ں بھی پڑجائے گا مگر اب ا±س پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں، دنیا جانتی ہے جناح ہاو¿س پر لوگ کس کے کہنے پر گئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، ان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں وہ اقتدار کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، انہوں نے بانی نے جس کے بارے میں نازیبا گفتگو کی اس کے پاو¿ں پڑے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں، اگر یہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے، اصل میں پانی کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے کہ پانی کتنا گرم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close