ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد ( پی این آئی) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں امن اوامان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، عمران خان اور بشری بی بی کو ناحق جیلوں میں قید کر رکھا ہے، کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابسطہ لوگوں کو غیر قانونی اغوا کیا جا رہا ہے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، اس کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان آئندہ جمعہ کو ملک گیراحتجاج کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے، ایک طرف ملک بھر میں آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی آفرز ہورہی ہیں، ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، اس سب کے خلاف عوام نے آئندہ جمعہ کو احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے اور سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close