پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے براستہ لاہور مدینہ جانے والے عازمین عمرہ کو کرائے میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹورنٹو سے براستہ لاہور مدینہ جانے والے عازمین عمرہ کو کرائے میں 15فیصد چھوٹ دی جائے گی۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ان عازمین عمرہ کو دی جانے والی یہ رعایت فوری لاگو ہو چکی ہے اور 15نومبر 2024ء تک جاری رہے گی۔ ‘‘ قبل ازیں پی آئی اے کی طرف سے جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانے والے مسافروں کو کرائے میں 30فیصد رعایت دی گئی تھی۔ پی آئی اے کی یہ رعایتی آفر 7اپریل سے 11اپریل تک تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close