ن لیگ کو بڑا دھچکا، نوازشریف کے قریبی ساتھی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے خودکو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکے تھے۔آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close