قومی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی )عمرہ کے خواہش مند افراد کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پی آئی اے نے زائرین کے پرزور اصرار پر فیصل آباد اور کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 6 اگست سے فیصل آباد اور کوئٹہ سے براہ راست عمرے کی پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ آپریشن ہفتہ وار 2 ،2 پروازوں پر مشتمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں