اسلام آباد (پی این آئی)ایک اور ریٹائرڈ جج نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معزرت کر لی……جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے،
ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےفیصلے کی تائید کرتا ہوں، سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہيں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں