اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کے بارے میں عجلت سے گریز کیا جائے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھی اپنے رویہ پر غور کرے، موجودہ حالات میں ملک انتہاء پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت اور اپوزیشن اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کرپا رہی، حکومت اور اپوزیشن کواپنی توجہ ملکی معیشت اور عوامی مسائل پر مرکوز رکھنی چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں معاشی و سیاسی استحکام کی خاطر انا کی سیاست ترک کریں، حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں