اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا جس کے بعد پرانی فہرست میں شامل ناموں کو تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینیئر قیادت کو سابق فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کیلئے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں