افسوسناک حادثہ، بڑا جانی نقصان ہوگیا

چترال(پی این آئی) چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

چترال میں یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں