اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔۔۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹراپارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں