پشاور (پی این آئی) پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی بجلی کے چھوٹے صارفین کے لیے بڑااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو دو کلو واٹ تک کا مفت سولر پینلز اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان کر دیا۔مشیرخزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائے، 6 سے7روپےفی یونٹ بجلی پیدا کر رہےہیں اور واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27 روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔مشیرخزانہ خیبر پختونحوانے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں