اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنماکو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا،شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا جائے گا،
شاہ محمود قریشی پر لاہورمیں 9مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں،پولیس جیل میں 9مئی مقدمات میں شاہ محمود سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔بیرسٹر تیمور کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9مئی مقدمات کی سماعت کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں