عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری… اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری ہوگئی۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کی روبکار 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جاری ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عدت کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں