شدید گرمی نے کئی افراد کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔اُدھر گرمی کے باعث شہر میں اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جناح ہسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق جناح ہسپتال میں گرمی سےجاں بحق دو افراد کی لاشیں لائی گئیں اور جاں بحق دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں