انٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمے دار کون ہے پوچھا جائے؟ سوال اُٹھادیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمے دار کون ہے پوچھا جائے؟ سوال اُٹھادیا۔۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سوال کیا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا کون ذمے دار ہے پوچھا جائے؟عمر ایوب نے کہا کہ چین کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار تشویش ناک ہے، سی پیک پاکستان کےلیے اہم منصوبہ ہے، پاکستان کی سالمیت کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔قائد حزب اختلاف نے نیب کے میگا کرپشن کیسز بند کرنے پر بھی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ نیب قوانین میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، نواز شریف، شہباز شریف حسن نواز، حسین نواز، شرجیل میمن سمیت دیگر افراد کو ڈرائی کلین کرنے کےلیے خصوصی تبدیلیاں کی گئیں۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں پر مقدمات درج کرنے کی مذمت بھی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں