اٹلی (پی این آئی) یورپی ملک اٹلی کے جنوبی ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔۔۔ مغربی
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کشتیوں کا حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر بڑی تعداد تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔۔۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ
پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔۔۔آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے تاہم پاکستانیوں کی تعداد کی کوئی درست اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں