پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کو رگڑا لگ گیا…پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔چیف ٹریفک پولیس افسر نے دونوں اہلکاروں کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شیر علی آفریدی کو 500 روپے کا جرمانہ کیا تھا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن شیر علی آفریدی نے ٹریفک اہلکاروں کی بدسلوکی کی شکایت کی تھی، بداخلاقی پر ٹریفک اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس بارے میں شیر علی آفریدی نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ دیا تو گاڑی روک دی، میرے بھائی نے ٹریفک اہلکاروں کو بتایا کہ یہ ایم پی اے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات شروع ہوتے ہی ٹریفک اہلکار نے مجھے نامناسب الفاظ کہے اور میرے ساتھ بدسلوکی کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں