تازہ ترین

بجلی صارفین کو بلوں میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، رواں ماہ کی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کے ساتھ 32کروڑ یونٹس کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دے کر ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کی جانب سے پرانی اووربلنگ پر ریلیف کے ساتھ ساتھ رواں ماہ بھی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کی گئی ۔ایف آئی اے نے لیسکو سے چھ جون کوبلنگ مکمل ہونے کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لیسکو چیف شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمرسروسزسرور مغل رپورٹ پیش کریں گے ۔ تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز بھی اعلی افسران کیساتھ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز جائیں گے۔واضح رہے کہ محسن نقوی نے لیسکو کو 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ پر ریلیف کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے مزید 10کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی ۔اس طرح مجموعی طور پر لیسکو کو 93کروڑ یونٹس کا ریلیف دینا ہے۔لیسکو نے گزشتہ ماہ اکتیس کروڑیونٹس نکال کر اربوں روپے کا ریلیف دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں