جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک ہونے کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس بابرستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس 3جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔23مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close