عید الاضحی کب منائی جائیگی؟ ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 7جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس طر ح عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔

تاہم پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔دوسری جانب بین الاقوامی فلکیات مرکز کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاندجمعہ 7جون کو دیکھیں گے۔ چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9جون کو ہوگی۔ یعنی 10 ذوالحج عید الاضحیٰ کا پہلا دن پیر 17جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں