نیب قوانین میں ترامیم نامناسب قرار دیدی گئی

کراچی (پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے نیب قوانین میں کی جانے والی چند ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا.

کراچی جاری بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ نیب کو کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سودمند ثابت نہیں ہوگا،بددیانتی سے کسی فرد کے خلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 برس سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے،نیب قوانین اور ان کے غلط اطلاق کے باعث پہلے ہی ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے،اس قانون کی ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں