ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دوٹوک اعلان

پشاور(پی این آئی) ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دوٹوک اعلان۔۔۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس اس بجٹ میں نہیں لگایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے، خیبرپختونخوا میں فلاحی بجٹ دیا ہے، عوام کو ریلیف دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں