عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے والا ہے، وکیل نعیم پنجوتھہ نے بُری خبر سنا دی

راولپنڈی (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں۔

نیب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس لانا چاہتا ہے.اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کو ٹیسٹ دینے سے بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کروائے جائیں۔ آج کی سماعت پر بشریٰ بی بی کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا جتنی تیز ٹرائل چلایا جارہا ہے عدم اعتماد کرتی ہوں۔نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈیڑھ ماہ کی تاریخ دی جاتی رہی، نیب بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس لانا چاہتا ہے۔ صحافیوں پر پابندیوں پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں