اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
موٹر سائیکل، کار، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25فیصد بڑھا دی گئیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس حاصل کرنیوالوں کو بھی 2ہزار روپے اضافی جمع کرانا ہونگے، لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس جمع کرانا ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل، کار کے ٹیسٹ کیلئے 200روپے اضافی جمع کرانا ہونگے،ایل ٹی وی ٹیس کی فیس 300،ایچ ٹی وی کی 500روپے مقرر کی گئی ہے۔لائسنس منظوری کیلئے این او سی فیس بھی ایک ہزار روپے مقرر کردی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں