پرچہ پھر آؤٹ،تعلیمی بورڈ نقل مافیا کے سامنے بے بس

لاہور (پی این آئی)ملک میں 2 مئی کو ہونے والا اے لیول کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے لیول کا امتحان دینے والے ہزاروں پاکستانی طلبہ کا مستقبل معلق اور بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ ریاضی کا پرچہ 2 مئی کو پورے ملک میں مبینہ طور پر آؤٹ کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ’ او‘ لیول اور ’ اے‘ لیول کے بہت سے طلبہ نے دی نیوز سے رابطہ کرکے ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایت کی جو کہ 2 مئی 2024 کو مبینہ طور پر لیک ہوگیا تھا۔یہ طلبہ نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ انصاف کیسے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ایک آزادانہ انکوائری کی ضرورت ہے اور اگر اس میں ریاضی کے پرچے کا لیک ہونا ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی منصفافہ طریقہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ طلبہ کی پوزیشنز کو کسی قسم کے نقصانات سے بچاجاسکے۔

ان بچوں میں سے ایک طالب علم کا کہنا تھاکہ ہم نے پورا سال دن رات محنت کی ہے اور جب امتحانی سینٹر آئے تو پتہ چلا کہ 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا گیا تھا اس نے میرے سر میں شدید درد کردیا کیونکہ میں نے 99 فیصد پرچہ درست کیا تھا۔ طلبا نے دہائی دی ہے کہ دوبارہ پیپر لینا ہے تو جلد لیا جائے اور سخت نہیں ہونا چاہیے، جائز سلوک چاہتے ہیں۔دی نیوز کے رابطہ کرنے پر برٹش کونسل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کیمبرج نے خدشات کا اظہار کردیا ہے، ان سے قریبی رابطے میں ہیں ، جونہی اس سلسلے میں کوئی اطلاع ملے گی آپ کو بتائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں