جیل میں خوش ہوں، ڈاکٹر یاسمین راشد کا حیران کن بیان آ گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جیل میں خوش ہوں، بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلے میں آدھا دن گزر جاتا ہے۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں، آدھا دن کتابیں پڑھنےمیں گزرتا ہے۔ سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہے، آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

بعد ازاں سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنےدوستوں سے ملنے آیاتھا، ان کا حال احوال پوچھا اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھربھی عوام نےساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا، چاہتاہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں طرف کےلوگوں کو درگزر کرنا پڑےگا، عوام اور ملک کا سوچیں، میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں وہ توپہلے ہی جیل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں