اسلام آباد ( پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کیلئے ایک دوسرے سے لڑائی کا نقصان ہے۔
انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے بالکل اسی طرح
اسٹیبلشمنٹ کیلئے عوامی حمایت رکھنے والی جماعتوں سے چپقلش تباہ کن ہے، سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران پالیسی پر نظرثانی کے متقاضی ہیں۔Engagement ہی
معاملات سلجھا سکتی ہے، بقول شکیب جلالی “گفتگو کیجئے فطرت انسانی ہے شکیب۔۔ جالے لگ جاتے ہیں بند مکانوں میں” اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات راؤف حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کہتے ہیں 9 مئی کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے کیچ کیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جائے کہیں بھی آپ کو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج نظر نہیں آئے گی کس کا جرم چھپانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی گئی کہتے 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی، آپ کسی جماعت کو نکالیں دو ہزار بندہ اکٹھا کردیں ہمیں اجازت دیں ہم دو لاکھ اکٹھا کردیتے، دیکھتے عوام ان کے ساتھ ہے یا اس بندے کے ساتھ جو ایک سال سے اڈیالہ میں قید ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں