وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم حکم دے دیا

لاہور(پی این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم حکم دے دیا۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اووربلنگ اوربجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔وزیرداخلہ نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کے لیےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی جاری رکھی جائے جب کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں