ممبئی(پی این آئی)بھارت کی بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے المعروف اناپورنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اناپورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں 27 اپریل کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اناپورنا کی لاش انکے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اسکے باوجود انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ آنجہانی اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے انکے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس نوٹ میں تحریر تھا کہ “دو کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبا کر اسکا سفر آسان کردیا۔ خیال رہے کہ امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کےلیے بھگلپور آئی تھیں۔ شادی کی تقریبات کے بعد امریتا نے بھگلپور میں مزید کچھ دن رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے شوہر واپس ممبئی چلے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں