رواں سال کتنی مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے؟اعدادوشمارسامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) مقامی سطح پرموبائل فون تیار ہونے کے باوجود ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں