دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر صدر مملکت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

؎
صدر مملکت نے دہشتگردوں کے ہاتھوں مسافروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، پوری قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مسترد کرتی ہے ، سکیورٹی فورسز پوری قوم کی مدد سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ،جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اوراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

close