وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معاشی حالات سے متعلق اچھی خبر سنا دی

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

 

 

 

سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔اپنے حلقے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل موجود ہیں، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی اورمسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خانہ کعبہ میں ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اپنے حلقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں