4.8 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

پشاور (پی این آئی) سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سوات اور گردونواح کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے صوبے کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ، گہرائی 185 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں