زلزلے کے شدید جھٹکے ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

مظفرآباد (پی این آئی) زلزے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق زلزلہ پیما مرکز کی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں