سینیٹ الیکشن، کس کس سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو آؤٹ کر دیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ الیکشن، کس کس سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو آؤٹ کر دیا گیا؟الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما محمود خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔خیبر پختون خوا میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 30 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبے میں جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنو کریٹ نشستوں کے لیے 8 اور خواتین نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں