پی ٹی آئی کیلئے ایک اور خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی )بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نام خط میں انہوں نے لکھا کہ کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک اکاؤنٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے۔20 ماہ گزرنے کے باوجود فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کردیا۔انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کے فیصلے کے بنیادی کردار اکبر ایس بابر نے اپنی سابق جماعت کے لئے خطرے کی ایک اور گھنٹی بجا دی، تحریک انصاف کے غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط لکھ دیا۔اکبر ایس بابر نے اپنے خط میں لکھا کہ 20 ماہ سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر عمل نہیں ہوا۔ نشاندہی کے باوجود غیرملکی بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، خفیہ بینک اکاونٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج ازامکان نہیں۔

اکبر ایس بابر نے لکھا پی ٹی آئی کی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے۔ قومی سلامتی کے اس معاملے پر کارروائی نہ ہونا پریشان کن ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاؤنٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے۔ خفیہ غیرملکی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں