چوہدری پرویزالٰہی کا ضمنی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سےضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔پرویز الٰہی فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں