مقتول صحافی ارشد شریف کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)ہیو مین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سوسائٹی کے صد رسید عاصم ظفر کی صدارت منعقد میں ہوا۔اجلاس میں انسانی حقوق کے چالیسوں ایوارڈ زکا فیصلہ کیا گیا۔

ارشد شریف (مقتول صحافی ) کی تحقیقاتی صحافت، جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کیلئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا۔ماہ رنگ بلوچ جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے اور ریاست و دیگر اداروں کا پیچھا کرنے کے پختہ عزم کیلئے جہد و جہد کرنے پر انسانی حقوق کا ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا۔شاکر شجاع آبادی نے عام بھو کے جیالوں ، تنگ و تاریک گلیوں میں بسنے والے بے نوا مظلوم انسانوں کو عزم و حوصلے کی راہ دکھائی ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں انسانی حقوق کے ایوارڈ ز کا مستحق قرار دیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قحط الرجالی کے اس دور میں قدرتی آفات، زلزلہ کے متاثرین اور سیلاب کےمتاثرین کیلئے بے پناہ خدمت کے اعتراف میں انسانی حقوق کے ایوارڈ ز کا ستحق قرار دیا گیا۔

ایوارڈ ز کمیٹی میں سید عاصم ظفر کے علاوہ بیگم مہناز رفیع، بشپ الیگزینڈر جان ملک ، جاوید نواز ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ، سید حسنات زاہد گیلانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر وقار ملک ، شاہدہ طاہر، چوہدری لیاقت علی ، محمد یوسف علوی ایڈووکیٹ، بیرسٹر افضل جاوید، نزیر احملہ چوہدری اور اے ایم شکوری شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں