تحریک انصاف کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا

لاہور (پی این آئی) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 42 کارکنوں کو عدالت نے رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جی پی او چوک سے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے الیکشن مبینہ دھاندلی کے احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں پر درج مقدمہ ختم کرتے ہوئے بیرسٹر شاہد مسعود ،مقصود صابر انصاری اور مہر سلیم سمیت 42 ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی ہدایت پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں