وفاقی حکومت کی کارکردگی سےمتعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور ( پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی آئندہ 15روز میں پتا چل جائے گی، کل پہلا روزہ ہے، مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں، ویں روزے تک قیمتیں ڈبل ہوجائیں گی، یہ وہ اشیاء ہیں جو غریبوں کے کھانے کی ہیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں تو نہیں بنی اب چاند پر بنانا ہوگی، فارم 45 اور فارم 47 میں اب چنے کھائیں،میرا خیال ہے کہ احتجاج وغیرہ کرنے کیلئے کسی کے پاس بھی زیادہ اسپیس نہیں ہے، 9 مئی کا احتساب بھی بہت سخت طریقے سے شروع ہونے جارہا ہے، 9 مئی کے احتساب کیلئے قانون بھی تبدیل کرنا ہوا تو کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کا 9مئی سے متعلق بیان اچھا ہے، ایک ہمارے پاس مولاجٹ کا صوبہ آگیا ہے، دوسری جانب پیرس کا صوبہ ہے، ایک سٹارپلس کا صوبہ ہے بزدار ٹو بھی ہیں ، اوپر ان کے آئن اسٹائن ہیں، تو مبارک ہو کہ حکومت پٹری پر چل گئی ہے، اب جو حکومت بن گئی ہے یہی ہے 2018 میں جو تھی وہ وہ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں