اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے بانی سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے پھٹ پڑے ہیں۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا اس لیے مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔۔۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے کہا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے، چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے۔۔۔ خاور مانیکا سے پوچھا گیا کہ کیا ملازم محمد لطیف نے آپ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نہیں بتایا؟
اس پر خاور مانیکا نے کہاکہ ملازم اشارہ ہی کرسکتا ہے، ملازم کھلے منہ بات نہیں کرسکتے۔۔۔ خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا اور بچوں کو نہیں معلوم کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا، بچے مانتےہی نہیں کہ ان دونوں کا نکاح ہوا ہے۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عدالت سماعت کے لیے آیا تو پہلی بار عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ دیکھا، بچوں کو عدالت سے حاضری کے بعد بشریٰ بی بی کے نکاح کا بتایا، بچوں کو بتایا کہ یکم جنوری 2018 میں نکاح ہوچکا تھا، میں نے بچوں کو کہاکہ خود نکاح نامہ دیکھ کر آیا ہوں۔ خاور مانیکا کہنا تھا کہ میرے بچے پچھلے پانچ سال سے مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں، میں تو عمران خان کو جانتا نہیں، عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا، مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں